ہمارے ساتھ مستقبل کی جانب چلیے

ہمارا انتخاب کیوں کریں؟

صنعتی کمال

پانچ سالوں کی تحقیق، ڈیزائن اور ڈویلپمنٹ کے بعد، ہماری ٹیم نے ایک جدید ترین آئی پی ٹی وی / او ٹی ٹی پلیٹ فارم بنایا ہے۔

یہ صنعتی طور پر باکمال پروڈکٹ بہت جلد سب ہی گھروں کی زینت بن جائے گی!

ٹیلی ویژن کا لطف اٹھائیں!

کوئی بھی ڈیوائس

آپ یہ ایپ کسی بھی ڈیوائس پر ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ آفیشل سٹور پر جائیں اور ہمیں وہاں تلاش کریں۔

اگر آپ کے پاس کوئی سمارٹ ڈیوائس نہیں ہے تو ہماری اینڈرائیڈ 10 الٹرا ایچ-ڈی سیٹ-ٹاپ-باکس ڈیوائس ملاحظہ کریں۔

انٹرنیٹ ٹی وی

انٹرنیٹ کی صلاحیت جانیے ہمارے ٹی وی چینل براؤزر کے ذریعے جو تمام پائے جانے والے چینلز کو براہ راست انٹرنیٹ سے ہماری ایپلیکیشن میں امپورٹ کرتا ہے۔

آپ اپنی ایم-تھری-یُو-ایٹ فہرست کا اندراج کیجیے، چینل کو اُس کے نام، صنف یا اُس کے اصلی ملک کے ذریعے ڈھونڈیے، مرضی آپ کی ہے!

گیمنگ کنسول

ایک وقفہ لیجیے اور ہمارے گیمنگ کنسول سے پُر جوش ہو جائیے! ہماری سیٹ-ٹاپ-باکس دیوائس ایک طاقتور چپ-سیٹ اور ڈیزائن سے آراستہ ہے جو ہمارے یوزرز کو پیچیدہ ترین گیمز بھی کھیلنے کے قابل بناتی ہے!

ابھی اِسے آزمائیں!

google-playstore-e1559675475900.png
Box-2.png

آر ایس ایس نیوز

زندگی میں پہلی بار، آپ بیک وقت ایک ہی ایپ میں اپنے پسندیدہ چینلز بھی دیکھ سکتے ہیں اور خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں۔

سینکڑوں آن لائن پورٹلز سے خبریں پڑھیے اور ٹی وی لائیو پلیٹ فارمز سے کچھ بھی نہ کھوئیے!

cnn logo
that-massive-breach-99982-invalid-mailru-says-showcase_image-2-p-2127

اور بہت سے مزید پورٹلز بھی ہماری ایپ سے براہ راست دستیاب ہیں۔

سی سی ٹی وی

ٹی وی چینلز کی فہرست میں اپنی ویڈیو سرویلنس فیڈ ڈالیے اور اُس تک کسی بھی وقت رسائی کیجیے۔ اگر آپ اپنی کیمرہ فیڈ امپورٹ کرنا چاہتے ہیں تو ہماری ٹیم سے رابطہ کریں اور مزید معلوم حاصل کریں۔

صوتی ہدایات

ٹیلی ویژن کی دنیا میں ایک انقلابی جدت۔ نام پکار کر چینل بدلیے۔ یہ خصوصیت کسی بھی استعمال کرنے والے کو حیران کر دینے والی ہے۔ اپنے گھر میں جدت لائیے اور ٹیلی ویژن کے مستقبل سے لطف اٹھائیے۔

سمارٹ ہوم

جلد آ رہا ہے۔۔۔

گھر میں موجود کسی بھی ڈیوائس کو صوفے پر بیٹھے بیٹھے ہدایات دیجیے۔ صوتی ہدایات کو استعمال کرتے ہوئے اپنے ٹی وی، لائٹس اور کسی بھی صنعتی پرزے کو جو آپ کے گھر میں ہو، کنٹرول کیجیے۔

اور بہت، بہت کچھ اور بھی۔۔۔